ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹرمپ کا پاکستان کو سرپرائز،عالمی میڈیا ششدر،بھارتی میڈیا پر ہنگامہ

datetime 2  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن/نئی دہلی /لندن(آئی این پی)امریکہ ،بھارت اور برطانیہ سمیت کئی ممالک کے ذرائع ابلاغ نے وزیراعظم نوازشریف کی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کونمایاں کوریج دی۔امریکی ذرائع ابلاغ نے وزیراعظم نوازشریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کونمایاں کوریج دی جب کہ ٹرمپ کی جانب سے استعمال کیے گئے الفاظ پر حیرانگی اور تعجب کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے لیے غیر معمولی، لاجواب اور شاندار جیسے الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شاندار لوگوں کا خوبصورت ملک ہے اور دورہ پر خوشی ہوگی جب کہ ٹرمپ نے گفتگو میں وزیراعظم پاکستان کی تعریفیں بھی کیں۔نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹرمپ کی نوازشریف سے گفتگو ان کی سفارتی حکمت عملی کی ایک جھلک ہے جبکہ کہ سی این این نے وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کو ناقابل یقین قرار دیتے ہوئے کہا ہے

کہ پریس ریلیز ناقابل یقین لگتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم نے ٹیلی فونک رابطے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔معروف بھارتی اخبار ’’دی ہندو‘‘ نے پاکستان کے دعوے کے حوالے سے لکھا کہ ٹرمپ پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے کوئی بھی کردار ادا کرنے کوتیار ہیں۔بھارت کا انگریزی اخبار دی کین ہیرالڈ لکھتا ہے کہ ٹرمپ نے پاکستان کے مسائل حل کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔اے بی سی نیوز نے لکھتا ہے کہ ٹرمپ نے وزیراعظم نوازشریف کو بتایا ہے کہ تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں اور اسے وہ اپنے لیے باعث عزت سمجھیں گئے ۔

سی بی ایس نیوز کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو بہترین لوگوں کا ملک قرار دیا ہے ۔بھارتی اخبار ’’دی انڈین ایکسپریس ‘‘ لکھتا ہے کہ’’ نوازشریف کے مطابق ‘‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے نوازشریف کی کس طرح تعریف کی ۔امریکی میگزین ٹائم میگزین نے اپنی ہیڈ لائن میں لکھا ہے کہ ٹرمپ نے پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کو’’ ٹرمپسٹ‘‘ فون کال کی ۔آسڑیلوی اخبار سڈنی مارننگ ہیرالڈ لکھتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں جبکہ سی آئی اے نے ایران کے حوالے سے خبردار کیا ہے ۔پاکستانی اخبار ایکسپریس ٹریبون اپنی ہیڈلائن میں لکھتا ہے اسلام آبادمیں ایک ٹرمپ ٹاور؟ٹیلی گراف نے لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ پاکستانی عوام بہت ذہین ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…