اسلام آباد( نیوز ڈیسک)وفاقی وز یرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ حکومت نے صدارتی آرڈیننس جار یکر کے کوئی غلط فیصلہ نہیں کیا بلکہ تمام فاٹاکے قومی اسمبلی کے ارکان کر ووٹ کا برابر حق دیاہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ سنیٹ کی 48میں سے 21نشستوں پر کامیابی حاصل کریں گے ،بلوچستان سے پانچ ،پنجاب سے 11،فاٹا سے دو اورکے پی کے سے ایک سیٹ جیتیں گے۔انہو ں نے کہا کہ فاٹا کے چھ ممبران نے ایک گروپ بنایا ہوا تھا جو ممبران قومی اسمبلی کی بولیاں لگاتے ہیں اس لیے سب کو برابر ووٹ دینے کا حق دیاہے۔سعد رفیق نے کہاکہ سندھ میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان اتحاد کا خیر مقدم کرتے ہیں۔