اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے باغی رکن صوبائی اسمبلی جاوید نسیم پراسرار طور پر غائب ہوگئے ،تمام موبائل فونز بھی بند کر دیئے گئے ،سینیٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ نہیں کیا ۔جمعرات کے روز تحریک انصاف کے باغی رکن جاوید نسیم سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے صوبائی اسمبلی میں نہ پہنچ سکے اور پراسرار طور پر غائب ہوگئے ہیں اور ان کے تمام موبائل نمبر بھی مسلسل بند جارہے ہیں،آن لائن لائن جب جاوید نسیم کے پرسنل سیکرٹری سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ رات پشاور سے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگئے جس کے بعد ان سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا اور ان کے تمام موبائل نمبر بھی بند جارہے ہیں ،انہوں نے بتایا کہ جاوید نسیم کے تمام لواحقین سے رابطہ کیا ہے مگر کسی کو ان کے بارے میں کوئی اطلاعات نہیں ہے۔