کراچی (نیوز ڈیسک)سٹی کورٹ کے مال خانے میں دھماکا ہوا ہے تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔کراچی کی سٹی کورٹ میں واقع مختلف عدالتوں میں مقدمات کی سماعت جاری تھی کہ مال خانے سے زوردار دھماکا سنا گیا۔ دھماکے کی آواز سن کر عدالت میں افرا تفری پھیل گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا مال خانے میں موجود ملزمان سے برآمد ہونے والے سامان میں موجود بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا ہے، دھماکے کے وقت وہاں نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کے بعد پولیس نے سٹی کورٹ کی سیکیورٹی سخت کردی ہے اس کے علاوہ اطراف کے علاقوں میں تعینات نفری کو بھی بڑھا دیا ہے۔