بدھ‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2026 

واپڈا میں کر پشن کا ایک اور منصو بہ تیار،عوام کوکس طرح قربانی کابکرابنایاجائے گا،اہم انکشاف

datetime 1  دسمبر‬‮  2016 |

فیصل آباد (آئی این پی) واپڈا میں کر پشن کا ایک اور منصو بہ تیار عوام کو مہنگی بجلی فروخت کرنے والا وپڈا گھر یلوں صارفین سے سستی بجلی خریدے گا تفصیلات کے مطا بق حکومت نے 2018تک بجلی کی لوڈ شیڈ نگ کے خا تمے کے دعوے کی خود ہی نفی کر دی غریب عوام سے بجلی خریدنے کا منصو بہ بنا لیا فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) ریجن میں نیٹ میٹرنگ کے پروگرام کا آغاز کردیا گیا

فیسکو کے صنعتی ،تجارتی،کمرشل اور گھریلو صارفین نیٹ میٹرنگ پروگرام میں شامل ہونگے نیٹ میٹرنگ کے ذریعے صارفین متبادل توانائی (سولر ،ونڈانرجی) سے پیداکردہ اضافی بجلی فیسکو کو فروخت کرسکیں گے ۔نیٹ میٹرنگ کی درخواستیں لوڈ کی بنیاد پرمتعلقہ دفتر کو جمع کروائی جاسکتی ہیں فیسکو کو نیٹ میٹرنگ کیلئے تین درخواستیں موصول ہو چکی ہیں

ان درخواست دہندگان میں ڈی سی او آفس ،میسرز داؤد ٹیکسٹائل اور میسرز اٹلانٹس واٹرشامل ہیں نیٹ میٹرنگ کیلئے 5کلو واٹ تک ایس ڈی او70کلوواٹ تک ایگزیکٹو انجنئیر70کلوواٹ سے 500کلوواٹ تک سپرنٹنڈنگ انجنئیر اور 500کلوواٹ سے ایک میگا واٹ تک چیف انجنئیر پلاننگ مجاز اتھارٹی ہونگے صارف کو نیٹ میٹرنگ کیلئے نیپرا سے لائسنس حاصل کرنا ہوگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…