جاپان کے بادشاہ کی 83 ویں سالگرہ۔۔کس جاپانی شخصیت نے اردو میں پاکستان کا قومی ترانہ پڑھ کر سب کو حیران کر دیا؟

1  دسمبر‬‮  2016

اسلام آباد ( آئی این پی ) جاپان کے بادشاہ کی 83 ویں سالگرہ کے موقع پر جاپانی سفیر کی طرف سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ، اس موقع پر جاپانی بادشاہ اکی ہیتو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر پارلیمانی شیخ آفتاب تھے ، اس کے علاوہ تقریب میں پاکستان میں جاپان کے سفیرتاکاشی کورائی ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ، سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب، اعجاز الحق ، سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) احسن الحق، سابق گورنر کے پی کے کمانڈر خلیل الرحمن ، پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر شہزاد ، سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کے سفیروں سمیت ایک ہزار سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر پاکستان اور جاپان کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ ایک جاپانی نے اردو میں پاکستانی ترانہ پڑھ کر خوب داد وصول کی۔ تقریب میں پانامہ لیکس کی سپریم کورٹ میں سماعت اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تقرری بھی زیر بحث رہی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان بہت اچھے اور دوستانہ تعلقات ہیں۔
پاکستان ان تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں میں جاپان نے ہمیشہ تعاون کیا ہے۔ دونوں ممالک میں تجارت بڑھانے کے کافی مواقع موجود ہیں۔ اس موقع پر جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ 65 سال سے پاکستان اور جاپان کی دوستی ہے اور دونوں کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔
حال ہی میں نیو یارک میں جاپانی وزیر اعظم نے پاکستان ہم منصب نواز شریف سے ملاقات کرکے دو طرفہ تعلقات اور تجارت بڑھانے سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی لوگ بہت اچھے اور پیار کرنے والے ہیں۔ جاپان کی بنی ہوئی چیزیں پاکستان میں استعمال کی جاتی ہیں۔ جسے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…