اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

محمد عامرکی باؤلنگ پر ڈراپ کیچز،اتفاق یا سازش؟؟حیرت انگیز اعداد و شمار جاری

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامرکی بولنگ پر مسلسل گرنے والے کیچز نے عام شائقین سمیت ماہرین کی بھنویں بھی کھڑی کردی ہیں۔ان کی بولنگ پر مسلسل کیچز ڈراپ ہونے کو اب محض اتفاق کہہ دینا آسان نہیں رہا۔حالات کے علاوہ اعدادوشمار بھی صورتحال کو مشکوک دکھارہے ہیں۔واضح رہے کہ محمد عامر نے قومی ٹیم میں کم بیک کرنے کے بعد ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طورپر 25وکٹیں حاصل کی ہیں جن میں سے 40فیصد وکٹیں انہوں نے کسی ساتھی کی مدد کے بغیر حاصل کی ہیں یعنی حریف بیٹسمینوں کو بولڈ یا ایل بی ڈبلیو کرکے۔ محمد عامرکی بولنگ پر ہونے والے پندرہ میں میں سے پانچ کیچز وکٹ کیپرسرفرازاحمد نے لئے ہیں۔اس طرح ون ڈے میچوں میں حاصل کردہ 12میں سے سات وکٹیں بذات خود اور وکٹ کیپرکی مدد سے حاصل کی ہیں جبکہ کم بیک کے بعد ٹوئنٹی20کرکٹ میں ان کی حاصل کردہ 11میں سے 7وکٹیں اس نے بولڈ یا ایل بی ڈبلیو کے ذریعے حاصل کی ہیں جبکہ ایک وکٹ کیپر کے علاوہ فیلڈرزنے ان کی بولنگ پر صرف تین کیچ پکڑے ہیں۔پابندی ختم ہونے کے بعد قومی ٹیم میں کم بیک کرنے کے بعد محمد عامرنے ماسوائے ون ڈے میچوں کے اپنی مجموعی وکٹوں کا زیادہ تر حصہ خود ہی حاصل کیا ہے جنہوں نے ٹیسٹ وکٹوں کا40 فیصد جبکہ ٹوئنٹی20انٹرنیشنل میچوں کا 63فیصد حصہ اکیلے ہی حاصل کیاہے۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…