اسلام آم آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وقت کب اور کتنی تیزی سے بدلتا ہے ؟ وقت کا بے لگام گھوڑا کسی کو آسمان پر کب چڑھا دے اور اگلے ہی لمحے کسی کو زمین پر کب پٹخ دے ؟ کوئی بھی نہیں جانتا ۔ کل شہرت کے آسمان کی بلندیوں کو چھونے والی مشہور شخصیات آج ایسے ایسے حال میں پائی جاتی ہیں کہ دیکھ کر ہی آنسو آجاتے ہیں ۔
آپ کو یاد ہو گا کہ بچوں کا معروف ڈرامہ سیریل ’’عینک والا جن ‘‘ اور راس کی معروف ترین اداکارہ’’بلبتوڑی‘‘ آج کس حال میں ہے جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں گے ۔
گزشتہ دنوں میڈیا کے ذریعے ڈرامے میں کام کرنے والے ”زکوٹاجن“ کی کسمپرسانہ زندگی کے حالات سب کے سامنے آئے لیکن ”بل بتوڑی“ کا بھی کوئی پرسان حال نہیں ہے۔
عینک والا جن میں ’’ بلبتوڑی‘‘ کا کردار ادا کرنے والی نصرت آرا سےجب ان کے حال کے بارے میں پوچھا گیا تو ا ن کے پاس بتانے کچھ بھی نہیں تھا ۔ انہوںنے رورو کر صرف اتنا ہی کہا کہ ” میری نظر کمزور ہوگئی ہے“۔ بل بتوڑی نے اینکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ” شکر ہے کہ آپ میرے پاس آئے ہیں حالانکہ مجھے تو یہی لگتا تھا کہ اب کوئی بھی نہیں آئے گا“۔
انٹرویو کے دوران بل بتوڑی شکوہ کناں نظر آئیں اور کہا کہ انہیں پی ٹی وی سے کوئی امداد نہیں ملی ۔ حکومت نے ہر مہینے 10 ہزار روپے کی امداد کا کہا تھا لیکن ہر چار پانچ مہینے کے بعد 16 ہزار روپے کا چیک ملتا ہے ، یہ شوبز کا المیہ ہے کہ جو سامنے ہے وہ اپنا ہے اور جو بعد میں ہے وہ سپنا ہے۔
بچوں کے معروف ترین ڈرامہ سیریل ’’عینک والا جن ‘‘ میں بلبتوڑی کا کردار ادا کرنے والی’’ نصرت آرا ‘‘ آج کس حال میں ہیں ؟ جان کر آپ کے آنسو نکل آئیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
پانچ سو ڈالر
-
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
-
ٹرمپ نے ایران پر حملہ آخری لمحے میں کیوں روکا؟ اسرائیلی صحافی نے خفیہ وجہ بتا دی
-
پاکستان اور آئی ایم ایف بجٹ مذاکرات، پیٹرولیم لیوی 100 روپے فی لیٹر تک جانے کا امکان
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
اسکولوں میں 3 ماہ کی تعطیلات کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس
-
موبائل صارفین بیلنس کٹوتی سے کیسے محفوظ رہیں؟ بالکل مفت اور آسان طریقہ
-
بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، تیز بارشوں کی پیشگوئی
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
واٹس ایپ اکائونٹ بند ہونے کا خطرہ، پی ٹی اے نے صارفین کو خبردار کردیا
-
ایران امریکا مذاکرات کا اعلان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
کراچی میں نیا تعمیراتی شاہکار؛ پاکستان کی بلند ترین عمارت ’برجِ قائد‘ کا معاہدہ طے
-
بھارت کی ابھرتی ہوئی پنجابی گلوکارہ شادی سے انکار پرہلاک، لاش نہر سے برآمد



















































