اسلام آباد (آن لائن) پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے باکسر محمد وسیم کو ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ ٹائٹل کا دفاع کرنے پر 25لاکھ روپے کیش انعام دینے کا اعلان کر دیا۔ محمد وسیم کو بیرون ممالک فائٹ کے لئے سپانسر شپ دینے اور پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے پاکستان باکسر محمد وسیم کے لئے 25لاکھ روپے کیس انعام دینے کا اعلان کر دیا۔ یاد رہے کہ جنوبی کوریا کے شہر سیول میں منعقد فائٹ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم نے فلپائن کے باکسر گیمل میگرامو کو ورلڈ باکسنگ کونسل کی سلور فلائی ویٹ ٹائٹل کامیابی سے دفاع کیا تھا۔
فائٹ جیتنے کے بعد محمد وسیم نے حکومت پاکستان کی جانب سے سپورٹ نہ کرنے کا شکوہ کیا تھا۔ جس پر پشاور زلمی کے آنر جاوید آفریدی نے باکسر محمد وسیم کو پاکستان کا نام روشن کرنے پر 25لاکھ روپے کیش دینے کا اعلان کیا ہے۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ محمد وسیم پاکستان کا اہم اثاثہ ہیں۔ انہوں نے بیرون ممالک میں کامیابیاں حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ محمد وسیم کو آئندہ بیرون ملک میں ہونیو الی فائٹ کے لئے پشاور زلمی مکمل سپانسر کرے گی۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ محمد وسیم کو پشاور زلمی کا برینڈ ایمبیسڈر بننے کے لئے آفر کریں گے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے سپورٹ نہ کیے جانے کا شکوہ ۔۔پشاور زلمی کے مالک کا باکسر محمد وسیم کو زبردست انعام
28
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں