جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

چوہدری نثار کے بعدشہبازشریف کے بارے میں بھی تشویشناک خبرآگئی

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ڈاکٹروں کے مشورے سے علاج کیلئے لندن جانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعلیٰ منگل کو لاہور سے لندن روانہ ہو جائیں گے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی پنجاب لندن روانگی سے قبل نئے چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ اور نئے جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل زبیر حیات سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شبہاز شریف نے ڈاکٹروں کے مشورے پر آئندہ دو یوم میں علاج کے لئے لندن جانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہاں جا کر اپنی انجیو گرافی کرائی جا سکے ۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی کئی سال سے طبیعت ناساز رہنے کے ساتھ ساتھ ان کو زیادہ کام کرنے کی وجہ سے تھکاوٹ محسوس ہوتی تھی جس کا باقاعدہ علاج ایک عرصہ سے اپنے لندن کے ڈاکٹروں کی ٹیم سے کرا رہے ہیں اور اب بھی اپنا چیک اپ کرانے کے ساتھ ساتھ انجیو گرافی کرائیں گے ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ان کی صحت کے پیش نظر ڈاکٹروں نے ان کو زیادہ کام کرنے سے منع کر رکھا ہے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اس سے قبل ہی لندن میں علاج کےلئے جاچکے ہیں ۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…