کراچی(این این آئی) کراچی کی مقامی عدالت میں امجد صابری قتل کیس کے ایک عینی شاہد نے ملزمان عاصم عرف کیپری اور اسحاق عرف بوبی کو شناخت کرنے سے انکار کردیا ہے۔ہفتہ کوکراچی کی مقامی عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں دو ملزمان عاصم عرف کیپری اور اسحاق عرف بوبی کو شناخت پریڈ کے لئے پیش کیا گیا ایک عینی شاہد نے ملزمان کو شناخت کر لیا جبکہ دوسرے عینی شاہد نے ملزمان کو شناخت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
دونون گواہوں کے واقعاتی شہارتوں پر دفعہ 164 کے تحت بیانات قلمبند کئے گئے گواہ کے مطابق ملزمان کو امجد صابری کے گھر کے قریب واردات سے قبل دیکھا تھا جبکہ دونوں ملزمان کی فوجی اہلکاروں کی شہادت کیس میں بھی شناخت پریڈ جوڈیشل مجسٹریٹ ساوتھ کی عدالت میں کرائی گی عدالت میں گواہوں نے دونوں ملزمان کو شناخت کر لیا واضح رہے ملزمان نے لیاقت آباد کے علاقے میں 22 جون کو امجد صابری کو قتل کر دیا تھا۔