اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی و مزاح نگار آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ لیڈر کو ہر طرح کی تقریر کرنا آنا چاہئیے ۔ ان کا کہناتھا کہ ایک اچھا لیڈر تب تک نہیں بنا جاسکتا جب تک کہ ہر اس چیز پر عبور حاصل نہ کر لیا جائے جوایک اچھے لیڈر میں ہوتی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف وزیراعظم ہیں ، لیڈر نہیں ۔ پیپلز پارٹی کےبانی رہنما کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھٹو کو آج تک کسی نے بھی وزیراعظم کے نام سے نہیں پکارا بلکہ انہیں ہمیشہ ایک اچھے لیڈر کے طور پر یاد کیاگیا۔ آفتاب اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم نواز شریف ایک ہزار دفعہ الیکشن جیت کر بھی
آجائیں تو وہ وزیراعظم ہی رہیں گے لیڈر نہیں ۔ وہ اگر لیڈر ہوتے تو عوام کی بھلائی کیلئے کچھ نہ کچھ ضرور دے کر جاتے ۔