ہملٹن (آئی این پی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین جمعہ سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے قبل کیوی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیاہے جس کے اہم فاسٹ بولرٹرینٹ بولٹ گھٹنے کی انجری کے سبب میچ سے باہرہوگئے ہیں۔کیوی حکام نے ڈاگ بریسول کو ٹرینٹ بولٹ کی جگہ ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ دی ہے ۔بولٹ کا کہناہے کہ ان کے دائیں گھٹنے کے جوڑ میں درد ہے جبکہ ہیڈکوچ
مائیک ہیسن کا کہناہے کہ ٹرینٹ بولٹ دورہ بھارت سے ہی گھٹنے کی تکلیف کی شکایت کررہے تھے۔پاکستان کے خلاف کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے دوران بھی وہ مکمل فٹ نہیں تھے مگر دردکے باوجود بولنگ کرائی اور میچ میں 76رنزکے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔کیوی حکام نے امیدظاہرکی ہے کہ آسٹریلیاکے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز سے قبل وہ مکمل صحتیاب ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ ٹرینٹ بولٹ نے 2012 کے اوائل سے نیوزی لینڈکے ہر ٹیسٹ میچ کا حصہ رہے ہیں،اس دوران انہوں نے لگاتار 44 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں ۔