پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

راولپنڈی میں سیورفوڈزاورکے ایف سی پرچھاپے،کچن سے کیاکچھ نکلا؟جان کرآپ حیران رہ جائینگے

datetime 28  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے صوبائی وزیرخوراک بلا ل یاسین نےراولپنڈی میں کمرشل مارکیٹ اور فوڈ سٹریٹ میں دو ہوٹلوں کا اچانک دورہ کیا ۔اس موقع پرانہوں نے سیور فوڈز اور کے ایف سی کمرشل مارکیٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری گھی استعمال کرنے پر مجموعی طور سات لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

صوبائی وزیرکے ایف سی ، کمرشل مارکیٹ اور سیور فوڈز، فوڈ سٹریٹ کے کچن میں گئے ، اشیائے خوردنی کا معیار چیک کیا اور کچن کام کرنے والے ملازمین کی صفائی کا بھی جائز لیا۔صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلا ل یاسین نے کچن ملازمین کے دستانے نہ پہننے پر، فریزر میں محفوظ اشیا پر تا ریخ درج نہ کرنے پر اور غیر معیاری گھی استعمال کرنے سیور فوڈز پرفوڈ سٹریٹ پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ۔

بلال یاسین کے ایف سی کمرشل مارکیٹ کے کچن میں گئے اور ناقص کوکنگ آئل میں اشیا فرائی کرنے پر دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ اس موقع پر ڈائر یکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل، ڈائر یکٹر آپریشنز رافعہ حیدر، ڈپٹی ڈائریکٹر فرخ علی اور فوڈ سیفٹی آفیسر پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی عدنان اکرام اور دیگر

افسران اور اہلکار بھی موجود تھے۔اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلا ل یاسین نے کہاکہ ملاوٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور راولپنڈی کے باسیوں کو اعلی معیار کی صحت مند خوراک کی فراہمی کویقینی بنایاجائے گا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…