اہل سنت والجماعت کے رہنما کراچی میں قتل

5  مارچ‬‮  2015

کراچی(نیوز ڈیسک) اہل سنت والجماعت کراچی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فیاض نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ ڈان نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دو مسلح موٹرسائیکل سوار شیرشاہ کے قریب ڈاکٹرفیاض کی گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے ڈاکٹر فیاض اور ان کا ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ اہل سنت والجماعت کے ترجمان نے ڈاکٹر فیاض کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور حکومت سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن اور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم شہر میں مختلف سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…