اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

نواز شریف کا تیسری بار وزیر اعظم بننا اتفاق نہیں بلکہ ۔۔۔!گورنر خیبرپختونخوا اقبال جھگڑا نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2016

کراچی (این این آئی ) گورنر خیبرپختونخوا ظفر اقبال جھگڑا نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کو پوری قوم نے دیکھ لیا ہے جبکہ سپریم کورٹ کی رولنگ بھی آ گئی ہے ۔ جن لوگوں نے الزام لگائے تھے ، وہ موجود نہیں تھے ۔ نواز شریف کا تیسری بار وزیر اعظم بننا کوئی اتفاق نہیں ہے بلکہ پاکستان کی پالیسی اور قومی اعتماد کا مظہر ہے ۔

اپوزیشن کو قوم کے بہتر مفاد کے لیے مثبت کردار ادا کرنا چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کراچی ایکسپو سینٹر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی نسبت خیرپختونخوا میں امن وامان کی صورت حال بہت بہتر ہے ، جس کا تمام تر کریڈٹ پاک فوج کو جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپوزیشن کا کردار اسمبلی پلیٹ فارم پر ادا کریں ۔ ہم کسی الزام سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ساتویں ایٹمی قوت ہونے کے ناطے خطے میں پاکستان کی اپنی اہمیت ہے ۔ ظفر اقبال جھگڑا نے کہا کہ دفاعی نمائش سے 400 سے زائد کمپنیوں کی شرکت پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے ۔ آج کوئی ہمیں ڈکٹیشن دیتا ہے تو کل ہم بھی ڈکٹیشن دینے کے قابل ہو جائیں گے ۔ انہوں نے جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنرل راحیل شریف کے باعث ضرب عضب کے ذریعہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا ہے ۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…