جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

شاہد کپورکا کرینہ سے بچے کی پیدائش کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار شاہد کپورنے کہاہے کہ وہ کرینہ کپور سے بچے کی پیدائش کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپوراورشاہد کپورکے درمیان کئی برسوں تک جاری رہنے والے طوفانی عشق کی داستان سے سب ہی واقف ہیں جس کے باعث وہ ایک لمبے عرصے تک خبروں کی زینت بھی بنے رہے تاہم دونوں اداکارہی الگ الگ خوشگوارزندگی گزار رہے ہیں جہاں شاہد کپور تو بیٹی کے باپ بھی بن گئے اداکارہ کرینہ کپور بھی آئندہ چند روز میں اسی فہرست میں شامل ہوجائیں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارشاہد کپوراوراداکارہ کرینہ کپور کا ایک تقریب میں آمنا سامنا ہوا جہاں اس باروہ ایک دوسرے سے کترائے نہیں بلکہ بات چیت بھی کی۔ انہوں نے کرینہ سے ننھے مہمان کی آمد سے متعلق دریافت کیاجس پر کرینہ نے شاہد کو ڈاکٹروں کی جانب سے دی گئی تاریخ سے متعلق آگاہ کیا۔بعد ازاں شاہد کپورنے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں کرینہ کو دیکھ کراچھا لگا، اس ملاقات میں کرینہ نے مجھ سے میری بچی میشا کی خیریت بھی دریافت کی جب کہ میں نے کرینہ اوراس کے بچے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…