جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دو پاکستانی آئل فیلڈ ز کی پیداوار چار سال تک کون کھاتارہا؟بڑا کرپشن سکینڈل منظر عام پر

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزارت پٹرولیم میں40ارب روپے کا نیا کرپشن سکینڈل سامنے آگیا ہے۔ وزارت پٹرولیم کے کرپٹ افسران نے ذاتی مفادات حاصل کرنے کی غرض سے انٹرنیشنل آئل کمپنیوں کو 40ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا ہے۔ 40ارب روپے کرپشن کا انکشاف نئی آڈٹ رپورٹ 2015ء میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزارت پٹرولیم کے ڈائریکٹر جنرل آئل نے

دو عالمی کمپنیاں اور ایم ای اور ایم او ایل کو آزمائشی پیداوار کے نام پر لائسنس2001ء میں جاری کی گئی پٹرولیم پالیسی کے تحت دیئے گئے تھے جبکہ فائدہ ان کمپنیوں کو پٹرولیم پالیسی2012ء کے تحت دیا گیا ہے۔ ان دو کمپنیوں کو ثاقب اینڈ ماحمی خیل فیلڈ سے خام تیل نکالنے کی اجازت آزمائشی پیداوار کے نام پر دی گئی تھی جس سے قومی خزانہ کو مجموعی طور پر 40ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ان دونوں آئل فیلڈ سے پیداوار2009ء میں شروع ہو گئی تھی جبکہ باضابطہ طور پر پیداوار کا اعلان چار سال بعد کیا گیا

اور ان کمپنیوں کو5سال تک آزمائشی بنیادوں پر پیداوار کی اجازت دی گئی تھی۔ آڈٹ حکام نے کہا ہے کہ ان کمپنیوں کو آزمائشی بنیادوں پر آئل نکالنے کا حق بھی نہیں تھا۔ ان کمپنیوں نے آزمائشی پیداوار مسلسل 5 سال تک جاری رکھی اس کرپشن میں وزارت پٹرولیم کے اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں۔آڈٹ حکام نے متعلقہ اعلیٰ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذمہ دار افسران کی نشاندہی کریں اور لوٹا گیا سرمایہ واپس لایا جائے

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…