کرائسٹ چرچ(آئی این پی)نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں کپتان مصباح الحق کی عدم دستیابی سلیکٹرزکیلئے مسئلہ بن گئی ہے ۔ سلیکٹرزپریشان ہیں کہ کس کوکھلائیں اور کس کونہ کھلائیں۔ ذرائعکے مطابق مصباح الحق کے سسر کے انتقال کی وجہ دوسرے ٹیسٹ میں عدم دستیابی ٹیم مینجمنٹ کے لیے پریشانی کا سبب ہے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے نے ہیڈ کوچ سے رائے طلب کرتے ہوئے محمد حفیظ کو نیوزی لینڈ بھیجوانے کی تجویز دی ہے۔سلیکٹرز نے تجویز یہ بھی دی ہے کہ آخری ٹیسٹ میں شرجیل سے کام چلالیں
۔سلیکٹرزنے ٹیم مینجمنٹ کومشورہ دیاہے کہ آخری ٹیسٹ میں شرجیل سے اوپن کرائیں اوراظہرعلی کونیچے کھلائیں۔انضمام الحق نے ہیڈ کوچ مکی ارتھر کوکہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں تبدیلی آسٹریلیا کیخلاف سیریزمیں کرلیں گے۔سابق کپتان لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ فلیٹ وکٹوں پر رنز کرنا آسان ہوتا ہے تاہم نیوزی لینڈ میں نہیں، اگلے ٹیسٹ کیلئے بھی وکٹ ایسی ہی ہو گی
اس لئے پاکستان مکمل تیاری کرے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ فلیٹ وکٹوں پر رنز کرنا آسان ہوتا ہے لیکن نیوزی لینڈ کی وکٹوں پر اوپننگ آسان نہیں ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ہوم ورک کیا ہوا ہے، اگلے ٹیسٹ کیلئے ایسی ہی وکٹ ہوگی اس لئے پاکستان کو مکمل تیاری کیساتھ میدان میں اترناہوگا۔