ہفتہ‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2025 

یاسر شاہ کے ساتھ وہ ہوگیا جو پہلے کبھی نہ ہوا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرائسٹ چرچ (آئی این پی)پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں یہاں یاسرشاہ پر بدنصیبی کے سائے چھائے رہے،وہیں محمد عامر کی بدبختی کے دن ختم ہوگئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامرپابندی ہٹنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ خصوصا ٹیسٹ میچوں میں خاصی مشکلات کا سامناکر رہے ہیں

جنہوں نے نیوزی لینڈکے خلاف حالیہ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ میں 43کے عوض تین کیوی بلے بازوں کو آؤٹ کیا تو یہ ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے بعد13اننگزمیں کسی بھی ٹیم کے خلاف بہترین انفرادی کارکردگی تھی ۔پاکستانی لیگ اسپنر یاسرشاہ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔یہ ان کے کیریئرکا بدترین ٹیسٹ میچ ہے

کیونکہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ٹیسٹ میچ میں وکٹ سے محروم رہے۔ اس سے قبل ان کا کوئی ایسا میچ نہیں گزراجس میں انہیں کامیابی نہ ملی ہو۔فاسٹ بولروں کیلئے موزوں ہونے کے سبب کرائسٹ چرچ کی وکٹ پر یاسر شاہ کو محض 13.3اوورزپھینکنے کا موقع ملا جبکہ اس ٹیسٹ سے قبل ان کی فی ٹیسٹ میں اوورزپھینکنے کی اوسط 55اوورزتھی۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…