ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مصباح الحق نے ایسا اعزازاپنے نام کرلیا جو کسی پاکستانی کھلاڑی کو آج تک حاصل نہیں ہوسکا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرائسٹ چرچ(این این آئی) نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن قبل مصباح الحق کے بطورکپتان پچاس میچز کھیلنے پر کیک کاٹا گیا،مصباح الحق بطور کپتان 50 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے پہلے پاکستانی کپتان ہیں۔اس منفرد اعزاز کو سیلیبریٹ کرنے کے لیے کرائسٹ چرچ میں دوسرے دن کے کھیل سے

قبل کپتان مصباح الحق کے لیے ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی جانب سے سرپرائز کیک کا انتظام کیا گیا تھا۔مصباح نے کھلاڑیوں کے ہمرا یہ سرپرائزکیک کاٹا ،اس موقع پر کھلاڑیوں نے بھی خوب انجوائے کیا اور کپتان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔واضح رہے کہ عمر کی بیالیس بہاریں دیکھنے والے مصباح الحق نے چھ سال قبل ٹیسٹ ٹیم کی باگ ڈورسنبھالی تھی۔ اس تمام عرصے میں مصباح نے پابندی کے باعث ایک ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر تصاویر پوسٹ کیں اور مصباح کو مبارکباد پیش کی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…