جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

پاناما لیکس ،عدالت کا فیصلہ کیا ہوگا؟قانونی ماہرین نے حیرت انگیزپیش گوئی کردی

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (آئی این پی )قانونی ماہرین نے کہاہے کہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کی جانب سے دیئے گئے بیان ، بچوں کے بیانات اور عدالتوں میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں کوئی تضاد نہیں ، پانامہ کیس میں ان حقائق کی بنیاد پر وزیر اعظم کے مخالفین ناکام ثابت ہوئے ہیں ، مریم نواز کے ٹرسٹ deed کی مخالفت نہ کرنا اس با ت کا ثبوت ہے کہ وہ فلیٹ کی اصل مالک نہیں تھیں بلکہ انکا صرف فلیٹ کی ملکیت اور حسین نواز کے درمیان ایک واسطہ تھا ، عدالت میں پیش کیے جانیو الے ٹیکس ریٹرن ،وزیراعظم اور مریم صفدر کے اثاثوں کے گواشواروں کے جواب میں دعویٰ داخل نہ ہونا ان کی جیت کی دلیل ہے ،

اس کے بعد ہر کسی کی جانب سے مریم کو وزیر اعظم کی زیرکفالت قرار دلوانے کا منصوبہ ناکام ہوجاتا ہے، اس کے بعد ان باتوں کا بھی کوئی جواز باقی نہیں رہتا ۔قانونی ماہرین نے پانامہ کیس کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے پانچ وجوہات بتائی ہیں اور کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے مخالفین ان وجوہات کی بناء پر ان کے مقابلے میں ناکام رہے ہیں ، ایک تو یہ کہ کسی بھی مریم نواز کے ٹرسٹDeedکی صداقت کی مخالفت نہیں کی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ فلیٹ کی اصل مالک نہیں تھیں بلکہ انکا صرف فلیٹ کی ملکیت اور حسین نواز کے درمیان ایک واسطہ تھا۔ دوسرا یہ کہ عدالت میں پیش کیے جانیو الے ٹیکس ریٹرن ،

وزیراعظم اور مریم نواز کے اثاثوں کے گواشواروں کے جواب میں کوئی بھی دعویٰ نہ داخل کرسکا۔تیسرا یہ کہ کوئی بھی اس حقیقت بارے جواب دعوی نہ دے سکا کہ 2005 میں ملکیتی حقوق حسین کے نام منتقل کیے گئے اور ہر کسی نے 1993سے 2005 کے درمیان ہونے والے رینٹل معاہدے کے بارے میں پوچھنا شروع کردیا ،چوتھی بات یہ کہ اگر 2005کے ملکیت کی دستاویزات تسلیم کرلی جاتی ہیں تو یہ دعویٰ کہاں جاتا ہے کہ انکے پاس ملکیت کی دستاویزات کی کاپیاں موجود ہیں۔پانچویں یہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم کا بیان اور بچوں کے بیانات ایک جیسے ہیں جیسا کہ دونوں نے کہاکہ فلیٹ کیلئے رقم دبئی اسٹیل ملز سے لی گئی تھی اور کوئی بھی رقم پاکستان سے بیرون ملک ٹرانسفر نہیں کی گئی ۔قانونی ماہرین کے مطابق اس کے بعد ہر کسی کی وزیراعظم کی جانب سے مریم کو زیرکفالت قرار دلوانے کی سازش ناکام ہوجاتی ہے اور مریم کو وزیراعظم کی زیر کفالت قرار دلانے کا کوئی بھی جواز باقی نہیں رہتا ۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…