اسلام آباد (آن لائن) نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین ؓ کے چہلم کے موقع پر راولپنڈی اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جڑواں شہروں میں نواسہ رسولؐ کے چہلم کے جلوس کے دوران موبائل فون سروس بھی بند کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وفاقی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر 21 نومبر کو جڑواں شہروں میں جلوس کے راستوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی راولپنڈی ، اسلام آباد میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا جائے گا جلوس کے راستوں میں چیکنگ پوائنٹ قائم کئے جائیں گے راستے میں چیکنگ کے بعد جلوس کو مرکزی امام بارگاہ آنے دیا جائے گا اسلام آباد میں حضرت امام حسینؓ کے چہلم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثنا عثری سے برآمد ہو گا حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر راولپنڈی اسلام آباد میں موبائل فون سروس بھی بند رکھی جائے گی نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسین کا چہلم 21 نومبر کو منایا جائیگا ۔راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک بھر کے شہروں میں نواسہ رسولؐ کے چہلم کے جلوس نکالے جائیں گے ۔