کرائسٹ چرچّ (آئی این پی)پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے خوفناک زلزلے کی کہانی بتادی۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کھلاڑی شدید خوف میں مبتلا ہوگئے تھے، ساری رات سیڑھیوں پر سوکر گزاری۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ ٹیم کے کھلاڑی اور انتظامیہ نیلسن میں زلزلے کے وقت چھٹے اور ساتویں فلور پر تھے۔ جھٹکوں کے باعث کھلاڑی شدید خوف میں مبتلا ہوگئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ زلزلے کے بعد کھلاڑی سیڑھیوں سے نیچے بھاگے۔ کھلاڑی واپس کمرے میں جانے سے اتنا ڈر رہے تھے کہ ساری رات سیڑھیوں پر سوکر گزاری۔مکی آرتھر نے امید ظاہر کی کہ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔نیوزی لینڈر اور پاکسان کے درمیان پہلا ٹیسٹ سترہ نومبر سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا۔