منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

’’وسیم اکرم کی والدہ لٹ گئیں ‘‘

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سابق مایہ ناز کرکٹر اور کپتان وسیم اکرم کی والدہ کے گھر چوری کی واردات ہوئی ہے جس میںچور ملازمائیں ان کے گھر سے سونے کے زیورات اور نقدی لے اڑیں ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں دو گھریلو ملازمائیں  سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم کی والدہ کی چائے میں بے ہوشی کی دوا ملا کر انہیں بے ہوش کر کے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئیں۔پولیس کے مطابق وسیم اکرم کی والدہ ارشاد کوثر نے 2 دن پہلے2 خواتین فاطمہ اور ایمان کو گھر پر ملازم رکھا تھاجو 82 ہزار روپے کیش اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات سمیٹ کر فرار ہو گئیں۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے،وسیم اکرم کی والدہ کا کہنا تھا کہ ہمسایوں کے ڈرائیور نے انہیں ملازم رکھوایا تھا۔‎پولیس ہمسایوں کے ڈرائیور سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے تاہم ابھی تک کوئی واضح ثبوت اور ملزمان کا پتہ نہیں لگ سکا ۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…