اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

کلبھوشن کو اب لٹکادینا چاہیے،بڑا مطالبہ کردیاگیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2016

کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہاہے اس سانحے میں اطلاعات کے باجود انتظامات نہ کرنا صوبائی حکومت کی غفلت ہے ۔ دھماکے کے شواہد بتاتے ہیں کہ سلسلہ بھارت کے ساتھ جڑا ہوا ہے ،ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ جو حملہ ہوا ہے یہ ہم سب پر ہوا ہے پچاس سے زیادہ جانوں کا ضیاع کوئی معمولی سانحہ نہیں ہے ،بھارت کو جواب دینے کے لیے کلبھوشن کو اب لٹکادینا چاہیے ،ہم نے چیئرمین عمران خان کی جانب سے شاہ نورانی کے خلیفہ کو تعزیتی پیغام پہنچادیاجبکہ اس سلسلے میں نہ صرف پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیابلکہ رات بھر زخمیوں کی عیادت بھی کی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے عادل ہاؤس پہنچنے پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں کیا،انہوں نے کہاکہ ہم لوگ اور کربھی کیا سکتے ہیں ہم صرف ان دکھی اور مجبور لوگوں کے صرف دکھ میں ہی شامل ہوسکتے ہیں ،میں چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر متاثرہ مقامات پر پہنچا حکومت کو بھی وقت پراپنا کردارادا کرنا چاہیے تھا،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے قبائلی علاقوں میں افغانستان کے راستے بھارت کے شر پسندوں کے ٹھکانے موجود ہیں ،حکومت چاہے تو ان واقعات کو روکنا ناممکن نہیں ہے حکومت دہشت گردی کی جنگ کو قومی جنگ تصور کرے اورنیشنل ایکشن پلان میں سنجیدگی دکھائے ،۔آج جن کے پیارے اس دنیا سے چلے گئے ان کے گھروں میں قیامت کا سماں ہے ،انہوں نے کہا کہ افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے والے خفیہ یا داخلی راستوں کو محفوظ بنانے کی بجائے صرف باتوں سے کام چلایا جائے گا تو اس طرح کے سانحات تو ہونگے ہی ،انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی صوفیا کرام کے مزارات میں خون کی ہولی کھیلی گئی اگر ہم نے ماضی سے کوئی سبق سیکھا ہوتا تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی آج بھی لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیزی جاری ہے جس کاافواج پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دیا جارہاہے ۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…