چانگ چن (آئی این پی )چین نے ایک ایسی تیز رفتار ٹرین تیار کر لی ہے جس کی نشستوں کو ضرورت کے وقت بستر میں تبدیل کیا جاسکتا ہے ، اس کا مقصد زیادہ طویل سفر کرنیوالے مسافروں کو آرام فراہم کرنا ہے،ٹرین کا نام اس کی کالی اور سفید ناک کی مناسبت سے پانڈا رکھا گیا ہے ، اس قسم کی دو گاڑیاں گذشتہ روز چانگ چن ریلوے وہیکل کمپنی نے تیار کی ہیں ، گاڑی سولہ ڈبوں پر مشتمل ہو گی جبکہ ان میں سے تیرہ میں نشستیں اور بستروں کا انتظام کیا گیا ہے ، یہ بستر رات کے وقت استعمال کئے جائیں گے جبکہ دن میں انہیں لپیٹ کر بطور نشست استعمال کیا جائے گا ۔کمپنی کے منیجر کے مطابق ریل میں وائی فائی اور الیکٹرک ڈیوائسز یوایس بی اور موبائل چارج کرنے کی بھی سہولت ہو گی ، ٹرین 250کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گی اور اس کے اندر درجہ حرارت چالیس ڈگری سے کم ہو گا ، ٹرین نے آواز کا خاص خیال رکھا گیا ہے تا کہ تیز رفتاری کے باعث اس کے شور سے مسافر پریشان نہ ہوں ۔