جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

دپیکا نے کس کو 40کروڑ کا فلیٹ تحفے میں دیدیا ؟

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون نے والد پرکاش پڈوکون کے لیے سب سے مہنگے ساحلی علاقے پربھا دیوی میں 40 کروڑ روپے کا فلیٹ خرید کر انہیں تحفے میں دے دیا۔دپیکا پڈوکون ممبئی کیمہنگے ترین ساحلی علاقے پربھادیوی میں رہائش پذیر ہیں جہاں انہوں نے 2010 میں 16 کروڑ میں فلیٹ خریدا تھا لیکن اب اداکارہ نے اسی اپارٹمنٹ کے 30 ویں فلور پر 40 کروڑ روپے میں نیا فلیٹ خریدا ہے۔اداکارہ کے نئے فلیٹ کا شمار ممبئی کے سب سے مہنگے ترین اپارٹمنٹس میں کیا جارہا ہے جو کہ 4 لگڑ ری بیڈ روم پر مشتمل ہے جب کہ دپیکا پڈوکون کے والدین نئے فلیٹ کی شان و شوکت دیکھ کر متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے جس پر ڈمپل گرل نے فلیٹ والد پرکاش پڈوکون کو تحفے میں دینے کا فیصلہ کرلیا۔ دوسری جانب دپیکا والدین کے ساتھ نئے فلیٹ میں منتقل ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں اور جلد ہی پرانے اپارٹمنٹ کو خیرباد کہہ دیں گی۔واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون فلم نگری کی سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارہ ہیں جنہوں نے رواں سال امریکی میگزین فوربز کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی فہرست میں بھی جگہ بنائی تھی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…