جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نماز جنازہ

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرت موسی علیہ سلام کے دور میں ایک بہت برا انسان شہر میں رہتا تھا وہ اس قدر برائیوں میں گھرا ہوا تھا کہ لوگوں نے تنگ آکر اس کو شہر سے ہی نکال دیا، اس کی باقی زندگی جنگل میں گزری جب وہ مرنے لگا تو اس نے اپنے دائیں طرف دیکھا اور پھر بائیں طرف دیکھا

پھر آسمان کی طرف دیکھ کر اللہ کو پکارا اورکہا کہ آج جب میں مرنے لگا ہوں میرے پاس کوئی انسان موجود نہیں صرف ایک تیری زات ہے میں نے ساری زندگی گناہ کئے لوگوں کو تکلیف بھی دی میں اس پر بہت شرمندہ ہوں مجھے بہت ندامت ہے میں تجھ سے معافی کا طلبگار ہوں اور پرنم آنکھوں کے ساتھ اس نے دم توڑ دیا ،موسی علیہ سلام کے پاس جبریل علیہ سلام آئے اور کہا کہ اللہ نے پیغام بھیجا ہے کہ جنگل میں ایک شخص کی لاش پڑی ہے اس کا کفن دفن کا بندوبست کریں اور اس کے جنازے میں جو شریک ہوگا اس کے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے جب اس شخص کی میت لائی گئی تو لوگوں نے کہا کہ اتنے برے شخص کی نماز جنازہ پڑھنے سے ہمارے گناہ کیوں کر معاف ہو سکتے ہیں موسی علیہ سلام کوہ طور کی پہاڑی پر گئے اور اللہ سے سوال کیا تو اللہ نے جواب دیا کہ موسی اس بندے نے اپنے رب سے سچے دل سے اپنے گناہوں کی معافی مانگی اسے اس کی قوم نے تو دھتکار دیا لیکن اس کا رب ایسا نہیں کہ اپنے بندے کی فریاد نہ سنے یوں اس شخص کی نماز جنازہ ادا ہوئی اور اسے دفنا دیا گیا ،

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…