بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان اور طاہر القادری کو پس پردہ کون کنٹرول کررہاہے؟بڑا دعویٰ کردیاگیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ 2نومبر کو تحر یک انصاف کا سمندر تو دور کی بات ’’گندہ نالا ‘‘بھی نہیں آیا ‘اپوزیشن وزیر اعظم کی ’’نمازیاں ‘‘ماننے کیلئے تیار نہیں وہ پانامہ لیکس پر وزیر اعظم کا کمیشن تسلیم کرتے ؟اصل میں اپوزیشن ملک سے کر پشن کا خاتمہ یا احتساب نہیں وزیر اعظم کو ہٹانا اور (ن) لیگ کے اقتدار کا خاتمہ چاہتے ہیں ‘عمران خان اور طاہر القادری کو کسی نہ کسی ’’سیکرٹر یٹ ‘‘سے کوئی نہ کوئی ہدایت ضرور ملتی ہے جسکے بعد وہ سڑکوں پر آتے ہیں وہ اصل میں سی پیک منصوبے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں ‘جو عمران خان صاد ق خان کے مقابلے میں اپنی یہودی سالے کو سپورٹ کر سکتے ہیں اس سے کوئی بھی توقع کی جاسکتی ہے ۔

اتوار کے روز اپنے ایک ٹی وی انٹر ویو میں مشاہد اللہ خان نے کہا کہ تحر یک انصاف سمیت اپوزیشن کی دیگر جماعتیں پانامہ لیکس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سے ملک میں اسکی تحقیقات نہیں بلکہ انتشار ہی چاہتی رہی ہے اور وزیر اعظم نوازشر یف مکمل طور پرآزاد تحقیقات کیلئے تیار ہوئے مگر اپوزیشن وزیر اعظم کی ’’نمازیاں ‘‘ماننے کیلئے تیار نہیں وہ پانامہ لیکس پر وزیر اعظم کا کمیشن تسلیم کرتے ؟۔ انہوں نے کہا کہ اصل میں غیر ملکی ایجنڈے کے تحت کام کر نیوالی تحر یک انصاف اور طاہر القادری جیسے لوگ ملک میں انتشار اور فساد پیدا کر نا چاہتے ہیں اور میں نے 2014میں بھی کہا اب بھی کہتاہوں عمران خان اور طاہر القادری کو کسی نہ کسی ’’سیکرٹر یٹ ‘‘سے کوئی نہ کوئی ہدایت ملتی ہے جسکے بعد وہ سڑکوں پر آتے ہیں وہ اصل میں سی پیک منصوبے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں کوئی مک مکاؤ ہوتا ہے اور نہ ہی پیپلزپارٹی کے ساتھ کسی قسم کا کوئی مک مکاؤ کیا ہے تحر یک انصاف ملک میں ماحول کو گر م رکھنا چاہتی ہے پہلے دھاندلی کاشور مچاتے رہے اب کر پشن کی بات کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عشرت العباد کوشاید اسی وجہ سے گور نر رہے کہ یہاں اردو بولنے والوں کوانکا حق دیا جائے مگر اب اردو بولنے والوں کی جماعتوں نے بھی انکو مستر دکر دیا ہے اس لیے انکو گور نر کے عہدے پر رکھنے کا کوئی جواز نہیں رہا ۔ ایک سوال کے جواب میں عشر ت العباد 14سال گور نر رہے انکو دہشت گردوں کی آخری نشانہ کیسے کہاں جاسکتا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…