ایٹمی تجربات،بھارت نے خودہی اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارلی

13  ‬‮نومبر‬‮  2016

ٹوکیو (این این آئی)ایٹمی تجربات،بھارت نے خودہی اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارلی،جاپان سے معاہدے کے تحت بھارت مزید ایٹمی تجربات نہیں کرسکتا،جاپانی حکومت نے بھارت کے ساتھ سول جوہری تعاون کے لیے ایک متنازع معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طے پانے والے اس معاہدے نے ایٹمی دھماکوں کے نتیجے میں زندہ بچ جانے والوں اور اس معاہدے کے مخالفین کو مایوس کیا ہے کیونکہ یہ وہ یہ سمجھتے تھے کہ ٹوکیو نے معاشی ترقی کو دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کی کوششوں پر ترجیح دی ہے۔ معاہدے نے جاپان کی جوہری توانائی کے لیے ایک بڑی مارکیٹ کا راستہ کھول دیا ہے۔ سنہ 2011 میں فوکوشیما میں پیش آنے والے حادثے کے بعد جاپانی جوہری صنعت تنزلی کا شکار تھی۔

معاہدے کے مخالفین کا موقف ہے کہ انڈیا جس نے 70 کی دہائی اور نوے کی دہائی میں جوہری دھماکے کیے تھے وہ اس ٹیکنالوجی کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔خیال رہے کہ بھارت نے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط نہیں کیے۔دوسری جانب جاپانی حکومت ان خدشات کو مسترد کر رہی ہے اس کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ پرامن مقاصد کے لیے ہے اور معاہدے میں ایسی شقیں رکھی گی ہیں جن سے اس بات کو یقینی بنایا جائیگا کہ اگر بھارت نے 2008 میں کیے جانے والے اس وعدے کی خلاف ورزی کی کہ وہ جوہری تجربہ نہیں کریگا تو موجودہ معاہدے کو ختم کر دیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…