ٹوکیو(آئی این پی)بھارت اور جاپان کے درمیان متنازع سول جوہری تعاون کے معاہدے پر جاپانی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ہیروشیما اور ناگاساکی کے میئرز کا کہنا ہے بھارت جوہری ٹیکنالوجی کو فوجی مقاصد کیلئے استعمال کرسکتا ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق بھارت کے جاپان سے متنازع سول جوہری تعاون کے معاہدے پر جاپان میں بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔ کئی حلقوں نے معاہدے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ایٹمی دھماکوں میں زندہ بچ جانے والوں اور جوہری پھیلا کے مخالفین نے اس معاہدے پر مایوسی کا اظہار کیاہے ۔مخالفین کا کہنا ہے کہ بھارت جوہری ٹیکنالوجی کو فوجی مقاصد کیلئے استعمال کرسکتا ہے۔ہیروشیما اور ناگاساکی کے میئرز کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ بہت زیادہ مایوس کن ہے، جو جاپانی عوام کی مرضی کے خلاف ہے۔ بھارت نے جوہری عدم پھیلا کے معاہدے پر دستخط نہیں کیے ۔دوسری جانب جاپانی حکومت کا کہنا ہے کہ معاہدے میں ایسی شقیں رکھی گی ہیں جن میں بھارت کو جوہری معاہدے کی خلاف ورزی نہ کرنے کیلئے زور دیا جائے گا۔