فیصل آباد( آن لائن )عمرا ویزا پر 2000ریال کی اضافی فیس کو مکہ مکرمہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسری نے بھی مسترد کر دیاہے مکہ مکرمہ چیمبر آف کامرس کے صدر ماہر بن صالح جمال نے چیمبرکی طرف سے متفقہ قرارداد کی منظوری کے بعد وزیر حج کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کی صرف دس فیصد تعداد ہی یہ فیس ادا کر سکتی ہے باقی 90 فیصد لوگ عمرہ کی سعادت سے محروم رہیں گے ۔دوسری طرف اہلیان مکہ جن کا کاروبار زندگی حج و عمرہ سے وابستہ ہے وہ بری طر ح متاثر ہورہے ہیں اور کاروباری سرگرمیاں معطل اور ہوٹل بھی بند ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے حکومت سعودیہ 2020 میں15 ملین اور2030 میں 30ملین زائرین کا ہدف حاصل نہیں کر سکتی لہذا اس فیس کو فوری طور پر ختم کیا جائے ٹوورز آپریٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین حافظ شفیق کاشف نے چیمبر آف کامرس مکہ کی قرار دار کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی قیادت کو چاہئے کہ وہ مکہ اور مدینہ کے کاروباری حضرات کی درخواست پر ہمدردانہ غور کریں جو بری طرح متاثر ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اکتوبر اور نومبر میں پاکستان کی ٹریول انڈسٹری کو بھی کروڑوں ریال کا نقصان ہو رہا ہے یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب کی ہوٹل انڈسڑی بھی تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے اور اگر چند دنوں میں فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو ائر لائنز بھی اس بحران سے شدید متاثر ہوں گی۔