ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کینیڈا نے پاکستان کے معروف کھلاڑی کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(آن لائن)کینیڈا کے سفارت خانے کی جانب سے فنڈز کی کمی کے باعث پاکستانی ایتھلیٹس کو ویزا جاری نہ کرنے کے بعد پاکستان کے دواہم تائیکوانڈو ایتھلیٹس ڈبلیو ٹی ایف جونیئر ورلڈ تائی کوانڈو چمپیئن شپ میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔پاکستان تائی کوانڈو فیڈریشن کے صدر لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ وسیم احمد نے کہا کہ ‘ہم نے دعوت نامے، ایتھلیٹس کی رجسٹریشن، ورلڈ تائی کوانڈو فیڈریشن کی جانب سے لائسنس کا حصول اور ٹکٹس کے ساتھ ساتھ ہوٹل کی بکنگ سمیت تمام تقاضے پورے کئے تھے۔وسیم احمد کا کہنا تھا کہ ‘یہ تمام شرائط کینیڈین فیڈریشن کی جانب سے عائد ہیں لیکن ہمارے ویزے جاری نہ ہونا بڑی شرمناک بات ہے۔ڈبلیو ٹی ایف جونیئر ورلڈ تائی کوانڈو چمپیئن شپ کا آغاز 14 نومبر کو کینیڈا کے شہر برنابے میں ہوگا اور 20 نومبر تک جاری رہے گی۔پاکستان تائی کوانڈو فیڈریشن کے صدر نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بین الصوبائی رابطے کی وزارت کے ذریعے این او سی حاصل کی تھی جس کے لیے فیڈریشن نے 28 ستمبر کو درخواست دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘حکومت پاکستان کی جانب سے ویزے کے حصول کے بعد رقم بھی ادا کی جاتی ہے، اسی طریقے سے ہم ماضی میں کئی عالمی مقابلوں کے لیے ویزا حاصل کرتے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کھلاڑیوں کے لیے دھچکا تھا جنھوں نے گزشتہ دو سے ڈھائی مہینوں کے دوران اسلام آباد میں ٹریننگ کیمپ میں چمپیئن شپ کے لیے تیاری کی تھی۔انھوں نے کہا کہ ‘یہ ہمارے کھلاڑیوں کو اس سطح پر مقابلہ کرنے کا ایک بہترین موقع ہوتا۔وسیم احمد نے کہا کہ ‘تائی کوانڈو پاکستان میں مقبول ہورہا ہے، ہم نے حال ہی میں اسلام آباد میں گیارھویں کورین ایمبیسڈر چمپیئن شپ منعقد کیا تھا جہاں پورے ملک سے بڑی تعداد میں نوجوان ایتھلیٹس نے حصہ لیا تھا۔پاکستان کے ایتھلیٹس جونیئر چمپین شپ میں شرکت کے لیے براہ راست اپنے ملک سے تو نہ جاسکیں گے لیکن وسیم احمد کے مطابق امریکی شہریت کی حامل پاکستان کی دوخواتین ایتھلیٹس ماہ نور 55 کلوگرام اور نمرا واثق 52 کلوگرام کی کیٹگری میں حصہ لیں گی۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…