’’ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازعہ شخصیت ‘‘ پاپائے کلیسا پوپ فرانسس کا ٹرمپ بارے سب سے بڑا بیان منظر عام پر آگیا

9  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیانات اور حرکتوں کی وجہ سے متنازع تو ہیں لیکن اب پاپائے کلیسا پوپ فرانسس نے بھی کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا عیسائیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔پوپ فرانسس نے میکسیکو کے ایک ہفتے کے دورے سے روم واپسی پر دوران سفر طیارے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص بے یارو ومدد گار لوگوں کو روکنے کے لیے دیواریں تعمیرکرنے کی باتیں کرے اس کا عیسائیت سے کوئی تعلق نہیں ہو سکتا۔ ا نھوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پناہ گزینوں کی امریکہ آمد روکنے کے لیے سرحدوں پر دیواریں کھڑی کرنے کی بات کر کے عیسائیت کی تعلیمات کی نفی کی ہے۔پوپ فرانسس نے کہا کہ مجھے اس سے کوئی غرض نہیں کہ امریکہ میں کون کس کو ووٹ دے گا مگراتنا ضرورکہوں گا کہ جو شخص دوسروں کو روکنے کے لیے دیواریں کھڑی کرنے کی بات کرے اس کا عیسائیت سے کوئی تعلق نہیں۔پاپائے کلیسا نے اپنے دورے کے دوران میکسیکو اور امریکہ کی سرحد پر کھڑے ہو کر کہا تھا کہ ہم موجودہ انسانی بحران سے ہرگز لا علم نہیں رہ سکتے۔شامی خانہ جنگی کے باعث پیدا ہونے والا بحران انسانی المیہ ہے جس کے باعث لاکھوں افراد ہجرت پر مجبور ہیں۔مہاجرین جس طرح بھی پہنچیں ان کی مدد کی جانی چاہیئے۔ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے پاپائے روم پوپ فرانسس کے جواب میں کہا کہ ایک مذہبی رہنما کیطرف سے ایک شخص کے عقائد کا محاسبہ کرنا انتہائی شرمناک ہے۔واضح رہے کہ اپنے ایک بیان میں امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر میں صدر بن گیا تو امریکا کی سرحدوں پر لگی خار دار تار کے بجائے امریکا اور میکسیکو کے درمیان دیوار تعمیر کروں گا تا کہ شامی اور عراقی پناہ گزین امریکا میں داخل نہ ہو سکیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…