جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

امریکی صدارتی انتخابات ،پہلاسرکاری وحتمی نتیجہ آگیا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوہمپشائر (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدارتی انتخابات کاپہلاسرکاری وحتمی نتیجہ آگیاجبکہ ابھی امریکہ میں صدارتی الیکشن کیلئے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ہمپشائر کے قصبے ڈکشٹ ویلی نوچ‘ ملز فیلڈ اور ہارٹ میں پولنگ اور ووٹوں کی گنتی بھی مکمل ہو گئی۔ ڈکشٹ ویلی میں سے ہلیری نے میدان مار لیا۔ سرکاری نتائج کے مطابق ڈکش ویلی‘ ملز فیلڈ اور ہارٹ سے ہلیری کلنٹن کو سینتیس‘ ٹرمپ کو بتیس اور جانسن کو صرف ایک ووٹ ملا۔واضح رہے کہ امریکہ میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد چودہ کروڑ تریسٹھ لاکھ گیارہ ہزار ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق چار کروڑ پینتیس لاکھ سے زائد لوگوں نے ارلی ووٹنگ کا فائدہ اٹھایا۔ تمام ریاستوں کے الیکٹورل ووٹ پانچ سو اڑتیس ہیں اور کسی بھی امیدوار کو کامیابی کیلئے دوسو ستر الیکٹورل ووٹ حاصل کرنا لازمی ہیں۔اس سے پہلے ہلیری کلنٹن نے انتخابی مہم کا آخری جلسہ فلاڈلفیا میں کیا جہاں انہوں نے کہا امریکہ اپنے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے لیکن بہترین دن آگے آرہے ہیں۔ فوکس نیوز کے پول کے مطابق ہلیری کلنٹن کے پوائنٹس کی تعداد 48 ہے جبکہ ٹرمپ کے پوائنٹس 44 ہیں۔جبکہ سیاسی مبصرین کاکہناہے کہ ہیلری کلنٹن امریکی صدرمنتخب ہوجاتی ہیں  توپھربھی ان کے لئے بڑے مسائل ہیں جن میں سب سے بڑامسئلہ کانگریس میں اکثریت ان کی مخالف جماعت کی ہے جس کی وجہ سے وہی مشکلات سامنے آئیں گی جوکہ موجودہ صدرباراک اوباماکودرپیش رہی ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…