لاہور (آن لائن)طیارے میں فنی خرابی،ایتھوبیا ائیر لائنز کی علامہ اقبال ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ,پاکستانیوں نے ان کے ساتھ کیا سلوک کیا اور کیا کہا ؟ بیجنگ سے ادیس آبابا جانے والی ایتھوبیا ائر لائینز کی پرواز کو ہنگامی بنیادوں پرعلامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ دوران پرواز طیارے کے پائلٹ نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ حکام کو اطلاع دی کہ طیارے کا ٹینک لیک ہورہا ہے جس پر سول ایوی ایشن حکام نے متاثرہ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے انتظامات مکمل کرتے ہوئے پائلٹ کو طیارے لینڈ کرنے کی اجازت دے دی۔ اس دوران فائر بریگیڈ ریسکیو1122اور دیگر سکیورٹی اداروں کی گاڑیاں رن وے پر پہنچادی گئیں تاہم طیارے کے پائلٹ نے بڑی مہارت سے جہاز کو بحفاظت ائیرپورٹ پر اتارلیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ طیارے میں335مسافر سوار تھے جن کا تعلق چین، ایتھوپیا اوردیگر ممالک سے تھا بعدازاں طیارے کے ٹیکنگ کی مرمت کے بعد جہاز کو اپنی منزل کی طرف پرواز کرنے کی اجازت دے دی گئی۔(اے ملک