نیویارک(آئی این پی)امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ارب پتی سہی،ہیلری انتخابی اخراجات کی دوڑ میں ان سے بہت آگے نکل گئیں،ڈیموکریٹ امیدوار نے اپنی انتخابی تشہیر پر مخالف سے دوگنا زیادہ رقم خرچ کر ڈالی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدارتی انتخاب کے لئے ہیلری کو ڈونرز نے دل کھول کر فنڈز دیئے اور انہوں نے خرچ بھی ویسے ہی کئے جبکہ ٹرمپ کے ڈونرز نے کچھ زیادہ سخاوت نہ دکھائی اور وہ بھی اس حوالے سخاوت نہ دیکھا سکے ۔ ہیلری کلنٹن نے صدارتی انتخاب کے لئے ایک ہزار 68 ملین ،یعنی ایک ارب ڈالرز سے زائد کا فنڈ
اکٹھا کیا،جس میں سے 8 سو 97 ملین ڈالرز انتخابی مہم پر خرچ کر ڈالے۔دوسری جانب ٹرمپ کی مہم کے لئے 572 ملین ڈالرز کی فنڈز ہوئی، جن میں سے 429 ملین ڈالرز کے اخراجات کئے گئے۔دونوں امیدواروں کو سب سے زیادہ فنڈنگ انشورنس اور رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے ملی، جہاں ہلیری کو 104 اور ٹرمپ کو 5 ملین ڈالرز کے فنڈز حاصل ہوئے۔وکلا اور لابسٹس نے ہلیری کو 38 ملین ڈالرز کے فنڈز دیئے جبکہ اس شعبے سے وابستہ افراد نے ٹرمپ کو صرف 1 ملین ڈالرز عطیہ کئے۔ٹی وی چینلز پر ہلیری کے 3 لاکھ 21 ہزار سے زائد اشتہارات چلے جبکہ ٹرمپ کے اشتہارات کی تعداد 99 ہزار رہی، ایک سال کے دوران ہیلری نے 219 جبکہ ٹرمپ نے 76 ملین ڈالرز کے اشتہارات دیئے۔
ہیلری نے بازی ما ر لی ، ٹرمپ کو پیچھے چھوڑ دیا، ڈیموکریٹ امیدوار نے اپنی انتخابی تشہیر پر مخالف سے دوگنا زیادہ رقم خرچ کر ڈالی
9
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں