اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہاہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ کو کمیشن نہیں بنانا چاہئیے تھا ۔اعتزازاحسن نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکی کمیشن نہ بنانےکی رائے اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ سپریم کورٹ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پیش کیےگئے بل کی روشنی میں فیصلہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ پانامہ بل پر تمام اپوزیشن کی جماعتیں متفق اورایک ساتھ ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کا پانامہ بل پر ساتھ نہ ہونے کا تاثر یکسر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ بل پر اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے دستخط ہیں۔ اپوزیشن کی تمام جماعتوں نےمشترکہ ٹی اوآرز بنائے ہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ اپوزیشن کےبل کوسپریم کورٹ کی انکوائری میں بنیاد بناناچاہئے۔
انہوں نے کہا کہ پانامہ بل پربحث کےلیےحکومت نےآج کا اجلاس بھی ملتوی کر دیا ہے۔ پانامہ بل کا مستقبل حکومت کے ہاتھ میں ہے۔ حکومت پانامہ معاملے کی تحقیقات سےبھاگ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کو چاہئیے تھا کہ پانامہ کیس پر کمیشن بنانے کی بجائے خود فیصلہ کرے کیونکہ کمیشن بننے سے فیصلہ تاخیر کا شکار ہو گا اورانہوں نے کہاکہ اگرفوری فیصلہ نہ آیاتوحکومت ایک جرم میں ملوث ہونےکے بائوجود مدت پوری کرجائے گی ۔