جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سیف سے شادی کیوں کی اور سب کیا کہتے رہے ؟ کرینہ کپور نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این اائی) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان کے درمیان شادی کے بعد اب تک کوئی بھی ناخوشگوار خبر سننے میں نہیں آئی اور دونوں ہی بہت پرسکون زندگی گزارنے میں مصروف ہیں۔تاہم کرینہ کپور نے ایک انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا ہے بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور خان کا کہناتھا کہ

بہت سے لوگوں نے مجھے کہا کہ شادی کے بعد کسی بھی اداکارہ کا کیرئیر ختم ہو جاتا ہے اور ابھی سیف علی خان کے شادی نہ کرنا لیکن میں اپنے فیصلے سے پیچھے نہ ہٹی۔ اب جب میں ایک ماں بننے جا رہی ہوں، میں جانتی ہوں کہ لوگ اس پر بھی ایک لیبل لگا دیں گے لیکن اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کوئی چیز مجھے کام کرنے سے نہیں روک پائی اور میں اچھی طرح جانتی ہوں کہ ذاتی اور پیشہ وارانہ زندگی کو ایک دوسرے سے الگ کیسے رکھنا ہے۔ میں جانتی ہوں کہ یہ بہت ہی بہترین تجربہ ثابت ہو گا لیکن میں یہ نہیں چاہتی کہ گھر بیٹھوں، ہم ہر آنیوالے دن کو نئے دن کی طرح ہی لیں گے۔کرینہ کپور نے مزید کہا کہ

’’میں ہمیشہ کام کروں اور چھٹیاں بھی مناؤں گی، اس لیے کچھ بھی تبدیل نہیں ہونے جا رہا۔ جب میں بچے کیساتھ ایک روٹین میں آ جاؤں گی تب ہی جان پاؤں گی کہ میں کیا محسوس کرتی ہوں۔ فی الحال میں تو میں ایک اسکرپٹ پڑھ رہی ہوں جو بہت ہی زبردست ہے۔ لوگوں نے کہا تھا کہ شادی کے بعد مجھے کام نہیں ملے گا لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ میں نے زیادہ کام کیا۔ سیف نے ہمیشہ مجھ سے کہا کہ دیکھا تم نے شادی کے بعد زیادہ کام کیا اور بچہ پیدا ہونے کے بعد بھی ایسا ہی ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…