جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

بجلی کی پیداوار،خیبرپختونخواحکومت نے ایک اور ریکارڈ بناڈالا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخواحکومت کی بہترین حکمت عملی کے باعث صوبے کے اپنے وسائل سے بجلی پیداکرنے والے سب سے بڑے بجلی گھرملاکنڈتھری ہائیڈروپاورسٹیشنMkd-III HPSسے امسال ریکارڈ بجلی کی پیداوارحاصل کی گئی جس سے ایک طرف صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں قدرے کمی واقع ہوئی تو دوسری جانب صوبے کی آمدن میں بھی خاطرخواہ اٖضافہ ہواہے

۔یہ بات پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آگنائزیشن (پیڈو) کے چیف ایگزیکٹواکبرایوب خان کی زیرصدارت ملاکنڈتھری ہائیڈروپاورکمپلیکس میں ششماہی کارکردگی جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔ اعلیٰ سطحی اجلاس میں محکمہ توانائی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ملاکنڈتھری بجلی گھرسے مالی سال 2015-16 کے دوران 466گیگاواٹ ریکارڈ بجلی پیداکی گئی جوکہ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں19فیصدزائد ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ملاکنڈتھری بجلی گھرسے اضافی ریکارڈ بجلی کی پیداوارمیں ادارے کے حکام کی بہترین رہنمائی اورموجودہ حکومت کی اچھی حکمت عملی ہے۔اجلاس میں ملاکنڈتھری بجلی گھر کے علاوہ پیہوربجلی گھر ،مچئی بجلی گھرسمیت پیڈوکے زیرانتظام چلنے والے دیگر بجلی گھروں سے بجلی کی پیداواری صلاحیت کے بارے میں تفصیلی غوروخوض کے علاوہ انکی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لئے مختلف تجاویزدی گئیں۔ اجلاس کے دوران صوبے میں مٹلتان بجلی گھرسوات،لاوی بجلی گھر چترال سمیت دیگر بجلی گھروں کے جاری تعمیراتی منصوبوں پر کام کی رفتارکا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں چیف ایگزیکٹوپیڈواکبرایوب خان نے صوبے میں جاری توانائی منصوبوں پر کام کی رفتارپر اطمینان کا اظہارکیا اور کہا کہ صوبے میں بڑے پن بجلی گھروں کے ساتھ ساتھ بجلی کی نعمت سے محروم علاقوں میں356چھوٹے بجلی گھروں کی تعمیر کاکام تیزی سے جاری ہے جن میں 100سے زائد منصوبے مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ آئندہ سال کے آخرتک یہ تمام منصوبے مکمل کرلئے جائیں گے جس سے صوبے میں توانائی انقلاب آئے گااور لوگوں کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات ملنے کے ساتھ ساتھ یہا ں روزگارکے نئے مواقع میسر آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…