منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

یہ شخص کرکٹ کے لئے موزوں ترین ہے ۔۔ مکی آرتھر آخر اپنے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام سامنے لے ہی آئے

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2016

دبئی( آن لائن ) ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے عمر اکمل کی تعریفوں کے پل باندھ دیے، انھوں نے نوجوان بیٹسمین کے انداز کو جدید کرکٹ کیلیے موزوں قرار دے دیا، کوچ کا کہنا ہے شارٹ گیندوں پر کمزوری بابر اعظم کے کیریئر میں مسائل پیدا نہیں کرے گی۔ایک انٹرویو میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہاکہ عمراکمل کا انداز محدود اوورز کی جدید کرکٹ سے ہم آہنگ ہے،وہ صرف 25گیندوں پر 40رنز بناکر میچ کا نقشہ بدل دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، البتہ دیگر کھلاڑیوں کی طرح ان کو بھی واقف ہونا چاہیے کہ متعین کردہ معیار پر پورا نہ اترنے کی صورت میں مزید مواقع نہیں ملیں گے۔کیریبیئنز کیخلاف ٹیم کمبی نیشن بہت اچھا جارہا تھا،اس لیے وہ صلاحیتوں کا اظہار نہیں کرپائے۔کوچ نے کہا کہ بابر اعظم ون ڈے کی طرح ٹیسٹ میچز میں بھی دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، شارٹ گیندوں پر کمزوری کا تاثر بھی درست نہیں کہا جا سکتا،کیریئر میں کبھی کبھار اس طرح کے مسائل پیش آجاتے ہیں، بہت جلد باؤنسرز کا بہتر انداز میں سامنا کرنا بھی سیکھ جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…