بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

1986اور 87میں پاکستان کی میزبانی کے 30سال بعد بھارت ایک بار پھر تیار ۔۔ ٹیمیں تیار

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( آن لائن ) بھارت 29سال کے طویل وقفے کے بعد پانچ میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گا اور اس وقت اس کے سامنے کرکٹ کے موجد انگلینڈ کا چیلنج رہے گا۔ ہندستان نے آخری بار 1986-87 ئمیں پاکستان کے خلاف پانچ ٹسٹ میچوں کی سیریز کی میزبانی کی تھی۔وہ 29 سال بعد اب انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹسٹ میچوں کی سیریز کی میزبانی کر رہا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش کا اپنا دورہ مکمل کرکے ہندستان کے دورے پر آ چکی ہے۔ ہندستان نے انگلینڈ سے پچھلی سیریز اسی کی زمین پر 2014ئ￿ میں کھیلی تھی جسے انگلینڈ نے اپنی میزبانی میں 3-1سے جیتا تھا۔ہندستان اپنی پچھلی پانچ سیریز میں ناقابل شکست ہے اور اس کے پاس انگلینڈ سے اس شکست کا بدلہ چکانے کا اچھا موقع ہے۔ ہندستان نے 2015ئ￿ میں بنگلہ دیش سے واحد ٹسٹ ڈرا کیا، سری لنکا کو اسی کی زمین پر 2-1سے شکست دی، جنوبی افریقہ کو 2015-16ئمیں اپنی میزبانی میں 3-0سے شکست دی، ویسٹ انڈیز میں 2016 کی سیریز 2-0سے جیتی اور اب نیوزی لینڈ کو حال میں 3-0کی کلین سویپ سے دو چار کیا۔ انگلینڈ نے پہلی بار 1933-34ئ￿ میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا اور اس وقت تین میچوں کی سیریز 2-0سے جیت لی تھی۔ہندستان نے پہلی بار پانچ میچوں کی سیریز 1947-48ئمیں آسٹریلیا میں کھیلی تھی۔ہندستان نے پہلی بار پانچ میچوں کی سیریز کی میزبانی 1948-49ئمیں ویسٹ انڈیز کے خلاف کی تھی۔ اپنی ٹسٹ تاریخ میں ہندستان 20 مرتبہ پانچ ٹسٹ میچوں کی سیریز کی میزبانی کر چکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…