پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے درخواست دائر کر دی گئی

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آل راؤنڈر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا دوبارہ معائنہ کرنے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے درخواست کردی۔پی سی بی کے اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ پی سی بی نے آئی سی سی سے رابطہ کرکے محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کے دوبارہ ٹیسٹ کیلئے تاریخ مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہاکہ باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ ممکنہ طور پر انگلینڈ کے قصبے لوفبورو میں ہوگا۔واضح رہے کہ 50 ٹیسٹ 177 ایک روزہ اور 77 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 36 سالہ محمد حفیظ کو 2014 سے باؤلنگ ایکشن میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔ان پر جولائی 2015 میں ایکشن دوسری بار غیر قانونی قرار دیئے جانے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ پر ایک سال کی پابندی لگادی گئی تھی۔کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ میں باؤلنگ ایکشن کے ٹیسٹ سے قبل، محمد حفیظ کا ایکشن درست کرانے کیلئے باؤلنگ کوچ کارل کرووے کی خدمات حاصل کیں، تاہم حفیظ نے فٹنس مسائل کے باعث ٹیسٹ نہ کرانے کا فیصلہ کیا۔محمد حفیظ کو انجری اور فارم میں نہ ہونے کے باعث، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔انہیں رواں ماہ نیوز لینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔‎

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…