اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما لیکس پروفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا جواب سپریم کورٹ میں جمع کروادیاگیاہے۔وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہےکہ مشرف دور میں بیان حلفی زبردستی لکھوایا گیا۔انھوں نے منی لانڈرنگ کرنے،اثاثے چھپانے اور آف شور کمپنی بنانے کے الزامات بے بنیاد بھی قرار دے دیئے۔پاناما لیکس کے حوالے سے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ ان کیخلاف دائر درخواست میں جس بیان حلفی کو بنیاد بنایا گیا وہ مشرف کے آمرانہ دور میں زبردستی لکھوایاگیا ۔ لاہور ہائی کورٹ اس بیان حلفی کو ناقابل قبول قرار دے چکی ہے ۔اسحاق ڈار کے مطابق درخواست میں عائد الزامات کسی متعلقہ فورم پر بھی نہیں اٹھائے گئے، نہ ہی چئیرمین سینٹ کو کوئی ریفرنس بجھوایاگیا۔ اسحاق ڈار نے اپنے جواب میں وضاحت پیش کرتے ہوئے عدالت سے یہ استدعا بھی کی ہے کہ ان کیخلاف دائر درخواست خارج کی جائے۔