شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کوایک طرف توویسٹ انڈیزسے تیسرے ٹیسٹ میچ میں شکست ہوئی ہے لیکن اسی وقت شارجہ ٹیسٹ کے چوتھے دن عامرکا مضحکہ خیز رن آؤٹ سوشل میڈیا پردھوم مچ گئی اورمحمدعامرکے آوٹ ہونے کوسوالیہ نشان قراردے دیاگیا، ویسٹ انڈین فیلڈر روسٹن چیس کی شاندار فیلڈنگ نے پاکستانی پلیئرکو وکٹ سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی فاسٹ بائولرمحمدعامر نے سپنر دیویندرابشو کی گیند پر لانگ آن پوزیشن پر اونچا اسٹروک کھیلا، گیند بظاہر باؤنڈری لائن کے باہر جاتی دکھائی دے رہی تھی،مگر باؤنڈری لائن کے قریب موجود روسٹن چیس نے اچھل کر اسے ایک ہاتھ سے روکا اور فیلڈ کے اندر اچھال دیا، اس دوران وہ باؤنڈری لائن سے باہر چلے گئے تھے۔دوسری جانب محمدعامر سٹروک کھیلنے کے بعد چھکے کےلئے پُراعتماد تھے لیکن چیس نے سنبھلنے کے بعد گیند نان سٹرائیک اینڈ پر موجود اپنے کپتان جیسن ہولڈر کو تھرو کی،انہوںنے بآسانی سے عامر کو رن آؤٹ کردیا، دلچسپ امر یہ ہے کہ کریز تک پہنچنے سے قبل عامر کے ہاتھ سے بیٹ بھی گر پڑا تھا، یوں ٹی وی امپائر نے ایک آسان فیصلہ دے دیااورمحمدعامرکوپویلین مجبوری میں آناپڑاجبکہ اس وقت وہ شدید غصے میں دکھائی دیئے کہ ان کوغلط آئوٹ قراردیاگیا۔