اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کےمرکزی سیکرٹری انفارمیشن نعیم الحق اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈاپور کےمابین سپریم کورٹ کے احاطے میں شدید ترین تلخ کلامی ہوئی ہے۔ جس کےبعد خرم نواز گنڈاپور نے عدالت کے احاطے سے باہر نکل کر اپنی الگ پریس کانفرنس کر ڈالی جبکہ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرا باپ بھی غلطی کرے گا تو میں اس کو اس وقت تک نہیں چھوڑوں گا جب تک وہ معافی نہیں مانگے گا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پانامہ پیپرز کےمتعلق ریفرنس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد تمام فریقین پریس کانفرنس اورمیڈیا ٹاک کے لئے اکٹھے ہوئے تو پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق شیخ رشید او ردیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرنے کے لئے کھڑے تھے ، جب خرم نواز نے پریس کانفرنس اور میڈیا ٹاک کی کوشش کی تو اس موقع پردونوں رہنماؤں میں شدید تلخ کلامی ہو گئی۔ جس کے بعد موقع پر موجود شیخ رشید احمد اور دیگر رہنماؤں نے صلح صفائی کروا کر معاملہ رفع دفع کر وادیا۔ تاہم کچھ دیر بعد ہی عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈاپور نے سپریم کورٹ کے احاطے کے باہر میڈیا ٹاک کر ڈالی اور ایک نجی ٹی وی چینل کو لائیو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، شیخ رشید اور دیگر رہنماؤں کو جب تک احساس نہیں ہو گا معاملہ ختم نہیں ہو گا ۔ ٹی وی اینکر نے ان سے سوال کیا کہ پہلے ہی تحریک انصاف اور عوامی تحریک کےمابین کئی معاملات پر اختلافات جنم لے رہے ہیں تو کیا اس واقعہ کے بعد حالات زیادہ کشیدہ نہیں ہو جائیں گے جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہر پٹھان کی ایک غیرت ہو تی ہے اور میری غیرت کو ہٹ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب تک نعیم الحق مجھ سے معافی نہیں مانگیں گےمعاملہ رفع دفع نہیں ہو گا میں نواز شریف کو خاطر میں نہیں لاتا تو عمران خان اور ان کی پارٹی کی کیا حیثیت ہے۔ انہوں نے مزید تلخ لہجے میں کہا کہ اگر میرا باپ بھی میرے ساتھ زیادتی کرے گا تو میں اسے اس وقت تک نہیں چھوڑوں گا جب تک وہ مجھ سے معافی نہیں مانگیں گے۔
نعیم الحق اور خرم نواز گنڈا پور کی لڑائی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
2025 میں پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا تلاش کیا؟ گوگل نے سالانہ رپورٹ جاری کردی
-
نئے سال پر عوام کو بڑا ریلیف مل گیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی
-
فیض حمید لوگوں کو سرد خانے میں لاشوں کے ساتھ قید کرتے تھے، جاوید چوہدری کے چونکا دینے والے انکشافات
-
بابا وانگا کی 2026 کیلئے کی جانیوالی بڑی پیشگوئیاں
-
امریکا نے بھارت سے فاصلہ کیوں بڑھایا؟ فنانشل ٹائمز کی چونکا دینے والی رپورٹ
-
بھارت کی خوبرو اداکارہ نے خودکشی کرلی؛ چونکا دینے والی وجہ سامنے آگئی
-
خاتون کیساتھ چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی
-
پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی نئی قیمت جاری
-
2026 میں سولر پینلز کی قیمتوں با رے اہم خبر
-
یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
-
سال کے آخری روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی، 2025 میں سونا کتنا مہنگا ہوا؟
-
تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اوربرف باری کی پیشگوئی
-
سال کے پہلے دن سونا سستا، قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
-
زبانی لین دین پر زمین کی فرد نکلوانے یا انتقال پر پابندی عائد















































