اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کے یوم پیدائش پر چھٹی کی منسوخی کو بحال کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا کا تصور پیش کرنے والے پاکستان کےقومی شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کے یو م پیدائش کی چھٹی منسوخ کر دی گئی تھی جسے کچھ حلقوں میں تنقیدی نظر سے بھی دیکھا جا رہا تھا تاہم اب پاکستان بھر میں ان کی چھٹی کو بحال کر دیا گیا ہے اور اس کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ علامہ محمد اقبال 9نومبر 1877کو سیالکوٹ میں امام بی بی اور شیخ نور محمد کے ہاں پیدا ہوئے ۔دو بھائیوں اور چار بہنوں کے گھرانے کا حصہ علامہ اقبال اپنی شاعری کی وجہ سے دنیا بھر کے اردو اور فارسی سمجھنے والوں ہی نہیں بلکہ باقی اقوام میں بھی یکساں طور پر مقبول ہیں۔واضح رہے کہ علامہ اقبال پاکستان اور ایران دونوں کے قومی شاعر ہیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں