اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شارجہ ٹیسٹ ،پاکستانی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں بھی ریت کی دیور ثابت ہوئی،ویسٹ انڈیز کی گرفت مضبوط

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ(آئی این پی)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرے ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں بھی ریت کی دیور ثابت ہوئی،پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 208رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،6پاکستانی بلے بازڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ پاکستان کی جانب سے153رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے 5وکٹوں کے نقصان پر 114رنز بنا لئے،ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 39رنز درکار ہیں اور اسکی ابھی5وکٹیں باقی ہیں جبکہ بریتھ ویٹ 44اور ڈورچ 36رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں یاسر شاہ نے 3اور وہاب ریاض نے2وکٹیں حاصل کیں۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روزدوسری اننگز میں بھی پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح لرکھڑا گئی اور پوری ٹیم 208 رنز پر آٹ ہوگئی ۔ چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو اظہر علی45اور سرفراز احمد19رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے

لیکن سرفراز احمد 42 رنز بنا کر روندرا بشو کی باہر جاتی گیند پر شاٹ کھیلنے کی کوشش میں 42 کے انفرادی اسکور پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔محمد نواز اس مرتبہ بھی ایک بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 19 رنز پر آؤٹ ہوگئے جب کہ اظہر علی بھی 91 رنز بنا کر بشو کی گیند کا شکار ہوگئے۔ان کے بعد آنے والے محمد عامر،وہاب ریاض اور یاسر شاہ بھی اسکور میں خاطر خواہ اضافہ نہ کرسکے اور جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان جیسن ہولڈر نے 5،بشو نے 3 اور روسٹن چیس نے ایک وکٹ حاصل کی جب کہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔پہلی اننگز میں پاکستان کے 281 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 337 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی اور یوں انہیں پاکستان پر 56 رنز کی برتری حاصل ہوئی جب کہ دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی اور صرف 208 رنز بنا سکی۔پاکستان کی جانب سے153رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کا بھی آغاز اچھا نہ رہا اور114رنز پر ویسٹ انڈیز کی 5وکٹیں گرچکی ہیں،

مہمان ٹیم کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جانسن تھے جو یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جب کہ براوو بھی 3 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے جب کہ ان کے بعد آنے والے سیموئیلز بھی 10 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکارہوگئے،ویسٹ انڈیز کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جرمین بلیک ووڈ تھے جو کہ وہاب ریاض کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے،روسٹن چیس بھی 2 رنز کے انفرادی اسکور پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے انہیں بھی وہاب ریاض نے آؤٹ کیا۔ چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے پر ویسٹ انڈیز نے 5وکٹوں کے نقصان پر 114رنز بنا لئے ہیں،ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 39رنز درکار ہیں اور اسکی ابھی5وکٹیں باقی ہیں جبکہ بریتھ ویٹ 44اور ڈورچ 36رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز پر 2 صفر کی واضح برتری حاصل ہے اور اگر پاکستان تیسرا ٹیسٹ بھی جیتنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے بعد ٹیسٹ میں بھی ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…