جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’’رنبیر کپور اور ایشوریا رائے ‘‘ ایسا کیا ہوا کہ رنبیر کو ایشوریاسے معافی مانگنی پڑ گئی ؟ شرمناک انکشاف

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور نے فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں ساتھی اداکارہ ایشوریا رائے بچن سے متعلق بیان پرشرمندگی کا اظہار کردیا۔بالی ووڈاسٹار رنبیر کپور اور ایشوریارائے بچن کے بوس و کنار کے مناظرپر بچن خاندان نے فلم ہدایتکار سے مناظر کو ہٹانے کی اپیل کی تھی لیکن کرن جوہر کی جانب سے فلم سے مناظر کو ہٹانے سے انکارکردیا تھا جب کہ جیا بچن نے بھی بہو کا نام لیے بغیر ہی شدید تنقید کی تھی لیکن رنبیر کپور نے بوس وکنار کے مناظر پرمزاح سے بھرپور بیان دیا تھا جس پر اب انہوں نے شرمندگی کا اظہار کردیا ہے۔رنبیر کپور نے ایشوریا کے ساتھ بوس و کنار کے مناظر فلمانے سے متعلق موقع پر چوکا مارنے والے بیان پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یشوریارائے بہترین و باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں نے فلم میں اہم کردارادا کیا جب کہ میں ہمیشہ ان کو عزت و احترام کی نظر سے دیکھا ہے لہٰذا میں کسی صورت ان کی توہین نہیں کرسکتا اور ان سے متعلق میرے بیان کو ریڈیو چینل کی جانب سے غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رنبیر کپور نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں ایشوریا کے ساتھ بوس و کنار کے مناظر فلمانے سے متعلق سوچا کہ پھر کبھی ایسا موقع نہیں ملے گا اسی لیے موقع پر چوکا ماردیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…